شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی قطر کے وزیراعظم مقرر

منگل 28 جنوری 2020 15:57

شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی قطر کے وزیراعظم مقرر
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کو وزیراعظم تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق امیر قطر نے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کا استعفٰی منظور کرتے ہوئے منگل کو شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کو وزیراعظم تعینات کر دیا ہے تاہم اس تبدیلی کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شیخ خالد نے امیر قطر سے بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد الثانی بھی موجود تھے۔ نئے وزیراعظم اس سے قبل امیر دفتر امیری دیوان کے سربراہ تھے، انہوں نے گیس انڈسٹری میں کام کیا اور امریکہ میں تعلیم حاصل کی ۔ نئے وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں امیر قطر کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔