وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا ڈسٹرکٹ بار لیہ کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اقداما ت شروع کر دیے، سید رفاقت علی گیلانی

منگل 28 جنوری 2020 20:22

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کا ڈسٹرکٹ بار لیہ کے تعمیراتی کاموں ..
لاہور۔28 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ڈسٹرکٹ بار لیہ کی آرائش ، ٹف ٹائل و تعمیراتی کاموں کیلئے 20 لاکھ روپے کی رقم سے افتتاح کردیا، اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ و جنرل سیکرٹری بار سمیت سینئر و جونیئر وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے جن میں سے 42 ارب روپے کے فنڈز ریلیز کئے جا چکے ہیں،انہوںنے کہا کہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے شہر لیہ میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تیز تر اقداما ت شروع کر دیے ہیں،اس سلسلہ میں1000ملین روپے کی لاگت سے 200بستروں پر مشتمل ''مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال''کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے،یہ ہسپتال200کنال رقبہ پر مشتمل اورجدید و اعلیٰ معیار کا حامل ہو گا،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پسماندہ علاقے کے لوگوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر سہولیات فراہم کر نے کیلئے تیز ترین اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ جنوبی پنجا ب کے ہر علاقہ اور شہروں کو صوبے کے ماتھے کا جھو مر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،اس موقع پربار کونسل کی طرف سے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کی بار کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کو بے حد سراہا گیا۔