امریکی ریاست الاباما کے ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک

منگل 28 جنوری 2020 23:49

امریکی ریاست الاباما کے ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں آتشزدگی، 8 افراد ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) امریکی ریاست الاباما کے ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں الاباما کے ساحل پر لنگر انداز کشتیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ سات افراد نے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں جو جھلس کر زخمی ہو ئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آتشزدگی سے درجنوں کشتیاں بھی جل گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آگ کے باعث کم از کم 35 کشتیاں جل گئیں۔

متعلقہ عنوان :