شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے محبت کا اظہار کردیا

بدھ 29 جنوری 2020 12:41

شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے محبت کا اظہار کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) اداکار شہباز شگری نے آئمہ بیگ سے محبت کا اظہار کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنی تصویرشیئر کرتے ہوئے آئمہ بیک کی مسکراہٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی زندگی کا بہترین ساتھی ہیں اور ان کے ساتھ ہمیشہ رہنا چاہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ اگر وہ ان کی خوبیوں کی ایک فہرست بنانا شروع کردیں وہ ایک ملین سے بھی زیادہ ہو جائے گی جس پر آئمہ بیگ نے انہیں بھی میرا بہترین ساتھی لکھ کر جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :