نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،فردوس عاشق عوان

کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں ، عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں، بیان

بدھ 29 جنوری 2020 13:05

نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں،کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ’نورالیگ‘ میدان سے بھاگ چکی ہے، ’ترچھی ٹوپی، ذائقے دو‘ نومبر سے ملک سے فرار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے،قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔