حکومتی وزراء کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور الزامات کے سوا کچھ نہیں ، نرگس متین

جمعرات 30 جنوری 2020 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور الزامات کے سواکچھ نہیں ہے۔حکمران اپنی ناکامیوں کا ملبہ نوازشریف پر ڈال کے صادق و امین ثابت نہیں ہو سکتے۔نوازشریف اور شہبازشریف نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ۔لیکن ان نالائق حکمرانوں نے ملک کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

پاکستان میں یہ ایسی منحوس حکومت آئی ہے کہ ہر ماہ نیا بحران پیدا ہو رہا ہے۔عمران حکومت کے پاس قوم کیلئے خیلالی پلائو کے سوا کچھ نہیں ہے۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر قوم کو خلاء میں ملیں گے۔مرغیاں ،کٹے اور بھینسوں کی نیلامی کے بعد بھی ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہورہی۔انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف اپنی ہر ناکامی کا ملبہ نوازشریف پر ڈالنے کی بجائے قوم سے کیے بلند بانگ دعوں پر معافی مانگیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور ان کی ٹیم نے پانچ سال کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا لیکن اس نالائق ٹولے نے ملک میں جاری ترقی کے سفر کو بریک لگادی ہے۔عمران خان ملکی ترقی کیلئے سپیڈ بریکر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا فیصل واوڈا،شیخ رشید ،مراد سعید اور فردوس عاشق عمران خان کی سٹپنیوں کے رول اداکررہے ہیں۔عمران خان کی مثال ایک کھٹارہ ماڈل کار کی ہے جو پرانے ماڈل کے انجن اور پہیوں سے چل رہی ہے۔