گوجرانوالہ کا کوئی بھی علاقہ تعمیر و ترقی سے محروم نہیں رہنے دیں گے ، چیئرمین جی ڈی اے واسا

اتوار 2 فروری 2020 19:25

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2020ء) گوجرانوالہ کا کوئی بھی علاقہ تعمیر و ترقی سے محروم نہیں رہنے دیں گے شہر کی ہر گلی محلہ مسائل فری بناکر ہی دم لیں گے دیر پا منصوبے پی ٹی آئی حکومت کے منشور کا حصہ اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 82 ، چیئرمین جی ڈی اے واسا بیرسٹر علی اشرف مغل اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 56 چوہدری طارق گجر نے محلہ سلطان پورہ میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے افتتاح کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق یوسی ناظم گرجاکھ صابر محمود علی بٹ، عوامی چیئرمین مختار صراف، نیئر جمیل بھٹی، سجاد وڑائچ، سابق کونسلر عمران گجر، چوہدری اسلم فوجی گجر، ارشاد گوندل، قاسم گجر ودیگر بھی موجود تھے۔