Live Updates

جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی رہنماء جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ،پی ٹی آئی رہنماء جنید اکبرنے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 13 مئی 2025 15:05

جنید اکبر نے چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مئی 2025)پی ٹی آئی رہنماء جنید اکبر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا،جنید اکبر نے اپنا تحریری استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ،اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبرنے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے عہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔

پارٹی قائد کا حکم ہوا تو اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کو دیدیا۔بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور جنید اکبر کے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفیٰ دینے پرپر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب استعفے کی وجوہات کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں اور تنظیمی حکمت عملی کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے جنید اکبر نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے دوران متعدد اہم حکومتی محکموں اور منصوبوں کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کی، اور کرپشن کے متعدد کیسز کو اجاگر کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑے کی ہدایت کی تھی ۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پہنچایاتھا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفا دینے کی ہدایت جاری کر دی تھیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر کی جگہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان بتایاگیاتھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ تھا فی الحال اس معاملے پر کوئی موقف نہیں دینا چاہتا۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی رہنماءجنید اکبر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب کہیں گے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 24جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا تھاجس میں ارکان نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی تھی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایم این اے جنید اکبر پبلک اکاونٹس کمیٹی کے متفقہ چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات