
شریف خاندان کی عمران خان سے دشمنی نہیں بلکہ ڈر ہے. علیمہ خان
پنجاب حکومت اور شریف خاندان مودی سے لڑنے کے بجائے ہم سے لڑ رہے ہیں، مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا ، مودی کو جواب دینے کے لیے عمران خان کی ضرورت ہے. صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
منگل 13 مئی 2025
15:47

(جاری ہے)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مودی کو جو تھپڑ لگے ہیں وہ اس کا بدلہ لے گا اور مودی کو جواب دینے کے لیے عمران خان کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ آصف کہہ رہا ہے کہ بھارت سے کشمیر میں جاری دہشت گردی پر بات چیت ہوگی، ہوسکتا ہے مجھے سننے میں غلطی ہو خواجہ آصف سے وضاحت لے لیں.
جنید اکبر کو چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے استعفی دینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں علیمہ خانے کہا کہ کل سے آپ لوگوں کی رپورٹنگ دیکھ کر حیران ہوں، عمران خان نے جنید اکبر پر مزید بھروسہ کر کے تحریک چلانے کی ذمہ داری تھی. انہوں نے کہا کہ میڈیا کو لگتا ہے عہدہ بہت بڑی چیز ہے لیکن عمران خان کے لیے تحریک بڑی چیز ہے، تحریک انصاف کے لیے تحریک سے بڑھ کر کچھ نہیںعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ 20ماہ قبل میرا نام ای سی ایل میں شامل ہوا تھا، آج عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ دے دیا، اب دیکھتے ہیں فیصلے پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں. دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جنید اکبر نے اب تک استعفی کیوں نہیں دیا؟ اس کا علم نہیں انہوں نے کہا کہ جنید اکبر کو آگاہ کر چکے کہ پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں. شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان کے احکامات پر عمل درآمد سب کےلئے لازم ہے واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق عمران خان کا پیغام قیادت کو پہنچایا تھا. ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں دوسری جانب جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے مجھے ہدایت مل چکی ہے، آفیشل چینل سے پیغام ملتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے پیغامات پہلے بھی مل رہے تھے، میں عمران خان کی امانت انہیں لوٹانے کو تیار ہوں مجھے حکم ہوا تو پارٹی عہدہ بھی چھوڑدوں گا.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں بازی مار گئیں
-
حکومت و فوج سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، تمام وسائل عوام کی خدمت کیلئے نچھاور کریں گے، وزیراعظم
-
قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب و بارشوں سے نقصانات پر افسوس کا اظہار
-
جوئے کی پروموشن کا کیس؛ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں‘ نو مئی غلط تھا دوبارہ نہیں ہونا چاہیئے، بیرسٹرگوہر
-
ایران کی اسرائیل کو وارننگ، نئے طاقتور میزائلوں کی تعیناتی کی تیاری
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 ارب روپے جاری
-
ماہرہ خان کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا شکار ہونے کا انکشاف
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.