Live Updates

موجودہ حکومت کا یزیدی دور کے ساتھ موازنہ

مریم نواز کو نواز شریف کی عیادت سے روک کر حکومت یزید کی یاد تازہ کر رہی ہے: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 6 فروری 2020 20:02

موجودہ حکومت کا یزیدی دور کے ساتھ موازنہ
فیصل آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 فروری 2020) : موجودہ حکومت کا یزیدی دور کے ساتھ موازنہ، مریم نواز کو نواز شریف کی عیادت سے روک کر حکومت یزید کی یاد تازہ کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو دو دفعہ علاج کے لیے اپوائنٹمنٹ لی گئی لیکن مریم نواز کی غیر موجودگی کے باعث اسے کینسل کردیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی ظلم اور جبر یہ ہے کہ وہ عدالتوں کے متوازی اپنے فیصلے جاری کر کہ مریم نواز کو والد کی عیادت سے روک رہی ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد سے درخواست کروں گا کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں، جب اعلیٰ عدالت فیصلہ دے چکی ہے تو حکومت کون ہوتی ہے مریم کو روکنے والی، حکومت نے مریم نواز شریف کی روانگی میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ اس حوالے سے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے موقف سامنے آیا تھا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے باہر جانے سے احتساب کے بیانیے کو نقصان پہنچا۔ انھوں نے کہا تھا کہ مریم نواز کا باہر جانا احتساب کے تابوت میں آخری کیل ہوگا، وہ پلی گینگ کے بغیر بیرون ملک نہیں جا سکتیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز پلی بارگینگ کے بغیر باہر گئیں تو جیلوں کے دروازے کھول دینگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے روز و شب سے یہ عام تاثر ہے کہ انھیں ڈیل ملی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک سے باہر جانے کے بعد انکی صاحبزادی مریم نواز کے بھی بیرون ملک جانے کی خبریں مل رہے تھیں۔اس حوالے سے آج سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادی مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار کردیا تھا۔ اب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کی عیادت سے روک کر حکومت یزید کی یاد تازہ کر رہی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات