اجمل خٹک جہد مسلسل اور لازوال قربانیوں کی بنیاد پر پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ امر رہینگے ، مابت کاکا

جمعرات 6 فروری 2020 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے ستر مبارز انقلابی شاعر ادیب دانشور لیکوال ارواشاد اجمل خان خٹک کو انہیں انکی قومی سیاسی وطنی جمہوری جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خٹک جہد مسلسل اور لازوال قربانیوں کی بنیاد پر پشتون قومی تحریک میں ہمیشہ امر رہینگے بیک وقت کئی صفات کے مالک تھے وہ کبھی بھی مادہ پرستی کے تابع نہ ہوئے ایک خوددار پاک دامن رہنما کی حیثیت سے تمام عمر پشتونوں کے حقوق کے لئے لڑتے رہے فکر باچاخان کا عملی نمونہ تھے آج ان کی10 ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور باچاخان مراکز میں یاد ریفرنسز دعائیہ تقاریب منعقد کئے جائینگے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے اپنے بیان میں ستر مبارز اجمل خٹک کوپشتون قومی تحریک میں لازوال رہنما کردار ادا کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجمل خٹک نے اپنی محنت اور جدوجہد کی بنیاد پر ایک مزاحمتی کردار کے مالک کی حیثیت سے سیاست میں حصہ لیا گو کہ انہیں انتہائی نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا قید وبند جلاوطنی اذیتیں ان کے راستے میں حائل نہ رہے اجمل خٹک غربت کا انتہائی قریب سے شاہد رہے وہ ایک خوددار جہد مسلسل پر یقین رکھنے والے سیاسی رہنما تھے اور فکر باچاخان کی عملی نمونہ تھے ان کی دسویں برسی ہم ایسے حالات میں منارہے ہیں جب پشتون بحیثیت مجموعی تمام تر انسانی بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ہے پشتونخوا وطن کے وسائل دوسروں کے زیر دست ہے پشتو زبان کلتور اقدار اورروایات کو بقا کا مسئلہ درپیش ہے ایسے میں اجمل خان خٹک جیسے رہنما کی جہد کو سامنے رکھتے ہوئے پشتونوں نے متفق ومتحد ہوناہے بصورت دیگر بد سے بد تر ہونے میں دیر نہیں لگتی انہوں نے کہا کہ آج عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور باچاخان مراکز میں پارٹی کے سابق مرکزی صدر انقلابی شاعر ادیب دانشور لیکوال ارواشاد اجمل خان خٹک کو ان کی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد ریفرنس منعقد کئے جائیں گے پارٹی پی ایس ایف این وائی او کے کارکنان بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :