جدہ کے ریستوران میں گاہک کی پلیٹ میں سے کئی کاکروچ نکل آئے
ریستوران کو صرف 500 ریال کا جرمانہ ہونے پر شہری سیخ پا ہو گئے
محمد عرفان ہفتہ 8 فروری 2020 11:48
(جاری ہے)
سبق ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سعودی شہری مقامی ریستوران میں کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے پہنچا۔
اُس نے اپنے ایک دوست کو بھی مدعو کر رکھا تھا جو تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچنے ہی والا تھا۔ جب ویٹر نے آرڈر کی گئی ڈِش اُس کے سامنے لا کر رکھی تو چند لمحوں بعد وہ حیرت سے اُچھل پڑا جب ڈِش کے اندر سے ایک دو نہیں بلکہ کئی کاکروچ قطار کی صورت میں باہر آ گئے۔ سعودی گاہک خوف کے مارے اپنی کُرسی سے اُچھل پڑا تو آس پاس کے لوگ بھی اُس کی طرف متوجہ ہو گئے اور حقیقت جاننے کے بعد شدید غصّے کی حالت میں کھانا چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ اس دوران سعودی نوجوان کا دوست بھی وہاں پہنچ گیا تھا مگر سعودی نے اُسے ریستوران کے دروازے پر ہی روک لیا اور اُسے کہا کہ یہ ریستوران ٹھیک نہیں، کہیں اور چل کر کھانا کھاتے ہیں۔ بعد میں سعودی نوجوان نے میونسپلٹی سے رابطہ کر کے اُنہیں ریستوران میں صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیرے جانے سے متعلق آگاہ کیا۔ تاہم میونسپلٹی کی جانب سے انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 گھنٹے بعد ریستوران پر چھاپہ مارا گیا اور اس ریستوران کو صرف 500 ریال کا جرمانہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد سعودی عوام نے میونسپلٹی اور ریستوران دونوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ کھانے کی اشیاء سے کاکروچوں کا برآمد ہونا کوئی معمولی بات نہیں تھی۔ اس قدر غلاظت بھرے انتظامات پر ریستوران کی انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے تھا۔ لوگ بھاری رقم دے کر اپنے لیے کھانا منگواتے ہیں اور بدلے میں اُن کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی حرکات کی جا رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.