سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا اعلان
مذہب اور نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی کمپنی کو بند کردیا جائیگا، پچاس کروڑ تک کا جرمانہ بھی کیا جائیگا، میڈیا ریگولیشن قانون جاری
اسامہ چوہدری
جمعرات 13 فروری 2020
19:00
(جاری ہے)
مسودے میں تمام سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے تین ماہ میں اسلام آباد میں دفتر قائم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا حصہ بنادیا گیا، جس پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے، انٹیلی جنس ادارے قابل اعتراض مواد پر کارروائی کرسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال کے اندر پاکستان میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے۔ قومی اداروں، ملکی سلامتی کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈی نیشن اتھارٹی بنائی جائے گی، جو ہراسگی، اداروں کو نشانہ بنانے، ممنوعہ مواد کی شکایت پر اکائونٹ بند کر سکے گی۔اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی اور اگر کمپنیوں نے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی، رولز کو فالو نہ کرنے کی صورت میں پچاس کروڑ تک جرمانہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قواعد میں ترمیم کردی جسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ضرورت نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی کے سینئر حکام نے قانونی مسودہ کی منظوری کی تصدیق کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہم تو کہتے ہیں کہ سیاستدان اپنے معاملات بات چیت سے حل کریں
-
پاکستان کو سعودی عرب اور سعودی عرب کو پاکستان کی سکیورٹی اور سلامتی عزیز ہے
-
غضب للحق نیشنل رسپانس آن ٹیررازم کا ایک حصہ ہے، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے
-
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے قلیل مدتی معاہدے پر غور،ابتدائی فریم ورک تیارکرلیاگیا
-
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے سبسڈی کا ممکنہ طریقہ کار بتا دیا
-
ہانٹا وائرس کیا ہے اور انسانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
-
قوم بھارت کیخلاف فتح کا جشن منا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے درخشندہ ستارے مودی کی زبان بول رہے ہیں
-
نائب وزیراعظم سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
پاکستان نے اب فیصلہ کرلیا کہ بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے کی بجائے صرف ’میمز‘ کی حد تک رکھا جائےگا
-
غیرقانونی کارروائیوں سے عوام کو تنگ کرنے اور پیرا فورس کو بدنام کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ
-
قطر کے وزیر اعظم کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.