فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ کے لئے بہت پر جوش ہوں، نوشین شاہ

جمعہ 14 فروری 2020 12:56

فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ کے لئے بہت پر جوش ہوں، نوشین شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) اداکارہ نوشین شاہ نے کہاکہ وہ فلم ’’ونس اپائون ٹائم ان کراچی‘‘ کے لئے بہت پر جوش ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اس فلم کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جس میں وہ اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے اس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑی سکرین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک اداکار کو زیادہ صلاحیتں دکھانے کا موقع ملتا ہے اور ان کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں۔

متعلقہ عنوان :