امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد منظور

جمعہ 14 فروری 2020 13:45

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ اراکین کو ایران کے خلاف اپنے جنگی اختیارات کو محدود نہ کرنے سے متعلق خبردار کیا لیکن گزشتہ روز سینیٹ میں اس قرارداد کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں قرارداد کے حق میں 55 اراکین سینیٹ نے ووٹ دیئے جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ پڑے تاہم اس بات کا امکان ہے کہ یہ بل دستخط کے لیے وائٹ ہائوس پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ اس قرارداد کو ویٹو کر دیں گے۔

قرارداد کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے فوجیوں کو ہٹا دیں جو ایران کے ساتھ دشمنی میں مصروف ہیں بشرطیکہ کانگریس جنگ کا اعلان نہ کردے یا طاقت کے مخصوص استعمال کی اجازت دینے کی قرارداد کو منظور نہ کرے۔ اس قرارداد کا کوئی بھی حصہ ایسا نہیں بنایا گیا جس میں امریکہ کو کسی بھی حملے میں اپنا دفاع کرنے سے روکا جائے۔