محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آئندہ ہفتے 5 سہولت سنٹرز متعارف کرائے گا

جمعہ 14 فروری 2020 16:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات کی جانب سے آئندہ ہفتے شہریوں کے لیے 5 سہولت سنٹرز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ یہ سہولت سنٹر محکمے کے شاہ رکن عالم سنٹر میںکام شروع کریں گے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن عبداللہ خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ان سنٹرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، منتقلی ملکیت، ڈپلیکیٹ دستاویزات کی فراہمی، نمبر پلیٹوں کے اجراء اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ سہولت سنٹر موٹر ٹرانسپورٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ساتھ براہ راست منسلک ہوںگے جو ٹرک سٹینڈ بہاولپور بائی پاس پر واقع بس اورٹرک سٹینڈ کے ٹرانسپورٹرزکیلئے مددگارثابت ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت سنٹر کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی استعداد کار میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایکسائز کے مرکزی دفتر میں پہلے ہی 10سہولت سنٹر کام کر رہے ہیں۔ نمبرپلیٹوں اور سمارٹ کارڈ بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 6 ہزار سمارٹ کارڈ جلد ملتان پہنچ جائیں گے اور باقی کارڈ آئندہ 15سے 20دن میں مل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :