عمران خان کے دو قریبی سیاسی ساتھی ناراض

اسد عمر کے عمران خان سے اختلاف ہیں،میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جہانگیر ترین اب عمران خان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 فروری 2020 16:02

عمران خان کے دو قریبی سیاسی ساتھی ناراض
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔15 فروری 2020ء ) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اپنے بلند مقام سے نیچے اتر آئے ہیں۔ایک واقعہ یہ ہوا کہ آئی بی کو غیر معمولی طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔آئی بی نے رپورٹ دی تھی کہ جہانگیر ترین نے گندم کے بارے میں گڑ بڑ کی ہے۔یہیں سے معاملہ خراب ہوا ہے۔اسد عمر کے بھی عمران خان سے اختلاف ہے۔

میں پوری ذمہ داری کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جہانگیر ترین اب عمران خان کے خلاف بات کرتے ہیں۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ بعض افراد کی لندن میں شریف خاندان کے لوگوں سے ملاقات پر اگرچہ وزیراعظم نے تاثر نہیں دیا مگر جہانگیرترین کے بارے میں ان کے تحفظات ہیں۔اسد عمر اور جہانگیر ترین اب متحارب ہیں۔ وزیراعظم کے ہر پہلے سیکرٹری سے جہانگیر ترین کی ناراضی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا رول بڑھ گیا ہے۔آئی بی کی رپورٹ پر گندم ،آٹے کا بحران کے لیے جہانگیر ترین کو ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے لیے جہانگیر ترین کی خدمات ہیں۔ٍبے دریغ انہوں نے روپیہ خرچ کیا۔عمران خان نے جہانگیر ترین پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کیا،وہ ہر چیز میں دخل دینے لگے،لیکن وہ اپنی حدود کا تعین نہیں کر سکے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ بے شک جہانگیر ترین سیاست سے باہر ہیں لیکن وہ ایسی شخصیت ہیں جو ڈیلیور کر سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین اور عمران خان کا مفاد ایک ہی چیز میں ہے کہ ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ن لیگ کے رہنماؤں میں بھی اختلافات تھے لیکن نواز شریف کو ان سے کام لینا آتا تھا۔عمران خان تو اکتا چکے ہیں۔انہیں چاہیئے کہ وہ پارٹی کو متحد کریں۔عمران خان کے پاس اسحاق ڈار جیسا کوئی آدمی نہیں،وہ جیسے بھی آدمی تھے ڈیلیور کرتے تھے۔جب شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈالر ڈالر 100روپے پر لے آئے تو میں استعفیٰ دوں گا تو وہ ڈالر سو روپے پر لے آئے تھے۔