رابی پیرزادہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پیر 17 فروری 2020 16:26

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) رابی پیرزادہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔سابقہ گلوکارہ رابی پیزادہ کا کہنا ہے کہ اٴْن کا ٹِک ٹاک پر صرف ایک اکائونٹ ہے۔گزشتہ روز سابقہ گلوکار رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ میوزیکل ایپ ٹِک ٹاک پر اٴْن کا صرف ایک اکائونٹ ہے باقی اکائونٹ جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت سے لوگوں کی طرف سے شکایات موصول ہور رہی ہیں کہ ٹِک ٹاک پر ان کے نام سے بہت سے جعلی اکائونٹ بنے ہوئے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ پہلے جو ان کی میوزک اور گانوں کی ویڈیوز ہوتی تھیں اٴْن پر کاپی رائٹ لگا ہوا تھا اور اٴْن کو ان کی اجازت کے بغیر شیئر نہیں کرسکتے تھے لیکن میں اب جو بھی ویڈیوز بناتی ہوں اٴْس میں اللّہ کا پیغام ہوتا ہے اور اٴْن پر کوئی کاپی رائٹس نہیں ہوتا ہے جو صارفین شیئر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :