ہریپور محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع ہریپور کی یونین کونسل سریا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 فروری 2020 16:51

ہریپور محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ..
ہری پور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء) محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع ہریپور کی یونین کونسل سریا میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کیا اس موقع پرڈاکٹر فضل معبود،ڈاکٹر مھیمن، محمد مصطفی بن طلحہ ،محمد شمعروز بن طلحہ ، احمد زمان، آصف علی جاہ ودیگربھی موجود تھے۔


اس کیمپ کا مقصد متوسط اور دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں بیماریوں سے متعلق آگاہی اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔اس موقع پرسینیٹر محمد طلحہ محمود اورمحمد مصطفی بن طلحہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مفت معائنے کے ساتھ ساتھ انہیں فری ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ان کو مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی مفت سہولت فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)


اس موقع پر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے بانی و چیئر مین سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران2600سے زائد مریضوں کا چیک اپ کر کے انہیں ادویات فراہم کیں ، اس موقع پرسینیٹر محمد طلحہ محمودکا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ دیہاتوں میں گاہے بگاہے لگتے رہنے چاہیں تاکہ دیہی علاقہ کے افراد کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میں حائل مشکلات کم ہو سکیں،علاقہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نمائندگان نےبھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیااوراقدامات کوسراہا۔


ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ میںسرجیکل اسپیشلسٹ ، میڈیکل اسپیشلسٹ ، اسکن اسپیشلسٹ ، گائنا کالوجسٹ اینڈچائلڈ اسپیشلسٹ اور آئی سپیشلسٹ پر مشتمل تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم اور پیرامیڈیکل اسٹاف نےحصہ لیا اور2600سے زائد مریضوں کو مفت علاج کے ساتھ خون اور دیگر امراض کے ٹیسٹوں کی سہولیات بھی فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :