کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم،مینجمنٹ اور فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کرنیکی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 17 فروری 2020 18:30

کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم،مینجمنٹ اور فیڈریشن کو خراج تحسین پیش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم،مینجمنٹ اور فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم نے ورلڈ کپ2020 کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2پوائنٹس سے شکست دے کرکبڈی کا عالمی تاج اپنے سر پر سجایا ۔

(جاری ہے)

کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد اور کبڈی کا ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کی کبڈی ٹیم، کوچز، کبڈی فیڈریشن ،مینجمنٹ اور انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ دعا ہے کہ جس طرح کبڈی ورلڈ کپ کا پاکستان میں انعقاد کرایا گیا ہے اسی طرح تمام کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے پاکستان میں منعقد ہوں ۔اس سے ہمارے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھے گی اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے اور پرامن پاکستان کا تشخص بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو۔