افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک میں بسانا ہوگا ، ثانیہ نشتر

ہم نے افغان مہاجرین کیلئے سرحد کے قریب ہسپتال بنائے ،پاکستان کو خود معیشت کے چیلنجز ہیں ، خطاب

پیر 17 فروری 2020 18:48

افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک میں بسانا ہوگا ، ثانیہ نشتر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ اب افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک میں بسانا ہوگا ۔ مہاجرین سمٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مہاجرین کو اپنا سمجھ کر پناہ دی ۔ انہوںنے کہاکہ اب افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے اپنے ملک میں بسانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے افغان مہاجرین کیلئے سرحد کے قریب ہسپتال بنائے ،پاکستان کو خود معیشت کے چیلنجز ہیں لیکن ہم افغان مہاجرین کو بوجھ نہیں سمجھ رہے ۔ انہوںنے کہاکہ افغان حکومت کو اب اپنے لوگوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ہارون چخن سوری نے مہاجرین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا کردار امن عمل میں نہایت اہم ہے ،مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی چاہتے ہیں ،معاملے بہت ہیں لیکن بات چیت سے معاملات ختم ہو سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم تنقید کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ہم اگر کوئی بات کرتے ہیں تو پاکستان اس کو تنقید نہ سمجھے ۔ انہوںنے کہاکہ تنقید کے بعد معاملات حل بھی تو ہو سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :