ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو انسانیت کی بے لوث خدمات پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا

پیر 17 فروری 2020 21:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو انسانیت کی بے لوث خدمات پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ گولڈ میڈل تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کی ترقی واستحکام اورانسانیت کی خدمت کے میدان میں اعلی ترین خدمات انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گذشتہ روز تحریک استحکام پاکستان کی قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈکمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر مجید نظامی آڈیٹوریم لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی انسانیت کی فلاح کیلئے شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔شہر کے طبی حلقوں ودیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے گولڈ میڈل ملنے پر ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔