سیاست میں آکر پیسہ اور محلات بنانیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ،وزیر اعظم عمران خان
ملک و قوم کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، ملک میں سفارش اور کر پشن کے کلچر کوجڑوں سے ختم کر یں گے،ایجوکیشن سیکٹر میں بھی میرٹ کو100فیصد یقینی بنایا جائیگا،پاکستانی نوجوانوں نے تاریخ میں پہلی بار کبڈی کا چیمپئن بن کر نئی تاریخ رقم کرد ی ہے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا یونیورسٹی آف لاہور کے کانووکیشن سے خطاب
منگل 18 فروری 2020 00:04
(جاری ہے)
گور نر پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت صرف میرٹ کو تر جیح دی رہی ہے اور پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز سمیت تمام تقر ریاں میرٹ کے مطابق ہورہی ہیں، سفارشی کلچر کی وجہ سے پاکستان کو پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے ،اب کسی قسم کی سفارش اورناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ،وزیر اعظم عمران خان کا ویژن پاکستانی طلبا کو بین الاقوامی سطح پر کامیاب دیکھنا ہے، تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشر ے ہی ترقی کرتے ہیں، حکومت ملک میں سستی و معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے، نوجوان پاکستان کا سر مایہ ہیں، ان کو روزگارکی فراہمی سمیت دیگر وعدوں کو پورا کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے طلبا جس بھی شعبہ میں جائیں وہاں انسانیت کی خدمت کر یں اور اپنے پیارے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر یں کیونکہ عہدے اور طاقت ملنے کے بعد ملک قوم کیلئے آپ کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے جو لوگ سیاست سمیت کسی بھی شعبے میں آکر انسانیت کی خدمت کی بجائے صرف پیسہ اور محلات بناتے ہیں تباہی ایسے لوگوں کو مقدر ہوتی ہے، تاریخ میں صرف وہ ہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ الحمد اللہ آج پاکستانی پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، لاہور میں پاکستانی نوجوانوں نے تاریخ میں پہلی بار کبڈی کا چیمپئن بن کر نئی تاریخ رقم کرد ی ہے، سپورٹس کے میدان میں جب بھی پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوتا ہے تو پاکستان کی کامیابی کا مزہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ گو رنر پنجا ب نے کہا کہ کوئی شک نہیں اگرآپ محنت اور متحد ہو کر کسی بھی شعبہ میں مقابلہ کر یں تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے ۔ کانووکیشن میں1920فارغ التحصیل طلبا کو ڈگر یاں ،میڈلز اور تمغوں سے نوازگیااور گور نر پنجاب نے پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.