نائجر میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 20 افراد جاں بحق

منگل 18 فروری 2020 00:35

نائجر میں خوراک کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 20 افراد جاں بحق
نیامے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) افریقی ملک نائجر میں بے گھر افراد کے درمیان خوراک اور امدادی رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ جانے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میںخواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی نائجر کے علاقہ دیفا میںایک امدادی ادارہ کی جانب سے امداد کی تقسیم کے دوران پیش آیا ۔ طبی ذرائع نے افسوسناک واقعہ میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ امدادی کارکنوں نے بتایاکہ تقریبا 10 افراد زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :