مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت بہت کم تھی

منگل 18 فروری 2020 00:45

مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت بہت کم تھی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں پیر کی صبح زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تاہم ان کی شدت بہت کم تھی۔ زلزلے کے جھٹکے پیر کی صبح سعودی وقت کے مطابق 11 بجکر 35 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹرسکیل پر 2.18 پوائنٹ ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز مدینہ منورہ کے شمال مغرب میں 5.4 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت انتہائی کم تھی تاہم مدینہ منورہ کے شمال مغرب کے بعض رہائشیوں نے جھٹکے محسوس کیے۔انہوں نے کہا کہ سعودی جیولوجیکل سروے حالات کی نگرانی کر رہا ہے، ملک بھر میں 270 سے زیادہ جدید آلات ہر وقت جھٹکوں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :