امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، شہزادی ریما بنت بندر

منگل 18 فروری 2020 10:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) امریکہ میں تعینات سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی دو طرفہ تعلقات استوار ہیں اور یہ امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے اقتدار اور ان کے صدور کے آنے جانے سے متاثر نہیں ہوتے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اخبار الشرق الاوسط سے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا آغاز صدر روزویلٹ کے دور میں ہوا،وہ ڈیمو کریٹک صدر تھے۔

اس کے بعد ری پبلکن پارٹی اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدور برسراقتدار آتے رہے اور یہ تعلقات جاری رہے ہیں۔ اب ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔شہزادی ریما نے کہاکہ بین الاقوامی نظام میں تبدیلیوں کے باوجود تاریخی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کا سب سے قریبی شراکت دار ہے۔