ضلع سرگودھا میں جاری انسداد پولیو مہم کے سیکیورٹی پلان کے تحت 167یونین کونسلز کی پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے چھ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور

منگل 18 فروری 2020 15:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) ضلع سرگودھا میں جاری انسداد پولیو مہم کے سیکیورٹی پلان کے تحت 167یونین کونسلز کی پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے چھ سو سے زائد اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔زرائع کے مطابق ڈی پی او سرگودہا عمارہ اطہرکی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جس میں ضلع بھر کی 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر چھ سو سے زائد پولیس افسران وملازمان ڈیوٹی پر معمور خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت پر معمور ہیں۔ڈی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔اس حوالہ سے ڈی پی او سرگودہا عمارہ اطہر نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور تمام والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :