وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ڈی پی 2019-20ء کے منصوبوں کے حالیہ جائزہ کے نتائج اور منصوبوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 18 فروری 2020 20:55

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ڈی پی 2019-20ء کے منصوبوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں پلاننگ کمیشن کے ذریعہ پی ایس ڈی پی 2019-20ء کے منصوبوں کے حالیہ جائزہ کے نتائج اور منصوبوں پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کو تمام وزارتوں/ ڈویژن کے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ وزارتوں نے مالی سال کی یاد دہانی کیلئے اپنی پیشرفت کی رپورٹس اور اپنا ورک پلان پیش کیا ہے اور مختلف وزارتوں/ڈویژنوں نے اپنے فنڈز کو دوبارہ مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے تاکہ وہ اسی سال کے اندر ان منصوبوں کو مکمل کر سکیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبہ بندی کمیشن کو اب وزارتوں/ڈویژن کے ساتھ مل کر منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ دستیاب مالی وسائل کو بغیر کسی تاخیر کے منصوبوں کے ذریعے بروئے کار لایا جا سکے۔ اسد عمر نے کہا کہ منصوبوں پر عملدرآمد سمیت کسی بھی مسئلہ کو ان کے علم میں لایا جائے تاکہ اسے جلد از جلد حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :