وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے،فردوس عاشق اعوان

قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے،ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 19 فروری 2020 13:45

وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے،فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم کا سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے،قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے،ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی،عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔

بدھ کو ٹوئٹرپر ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے سمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پیش رفت کو بھی تیز رفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کااظہار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کھانے پینے کی چیزوں کی سمگلنگ قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔