پی ایس ایل نے زندگی بدل دی، شاداب خان
کبھی سوچا نہیں تھا تین سال میں ٹیم کا کپتان بن جائونگا ، دو مرتبہ کی چمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے، کپتانی کا کوئی پریشر نہیں ہوگا ، انٹرویو
بدھ 19 فروری 2020 23:47
(جاری ہے)
شاداب خان پی ایس ایل دو ہزار سترہ میں دھوم مچانے کے بعد اب تک پاکستان کی جانب سے 43 ایک روزہ، 40 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل اور پانچ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل نہ ہوتا تو یہ سب اتنی جلدی ہونا ممکن نہیں ہوتا۔
اکیس سالہ اسپنر کے بقول پاکستان سپر لیگ نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ وہ ٹور کرکے زمبابوے سے واپسی کی پرواز پر تھے جب پی ایس ایل ڈرافٹ ہوا، جب وہ دبئی میں ٹرانسٹ کے لیے تھے تو انہیں میسج ملا کہ ان کو اسلام آباد یونائٹیڈ نے پک کرلیا ہے۔شاداب نے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا موقع ہے اور یہاں کی کارکردگی انہیں پاکستان ٹیم میں منتخب کرواسکتی ہے۔شاداب خان جو بطور آل راؤنڈر خود کو منوانے کے خواہشمند ہیں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل نہیں ہوتا تو شائد اتنی جلدی ٹیم میں نہیں آتے، ان کی طرح شاہین آفریدی، موسی خان اور دیگر نوجوان بھی پی ایس ایل کی وجہ سے ہی منظر عام پر آئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہر ٹیم کی طرح ان کی بھی یہی کوشش ہوگی کہ گراؤ نڈ میں سو فیصد دیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا لوکل گروپ ان کی اسٹرینتھ ہے کیوں کہ کسی بھی لیگ میں اگر لوکل پلیئرز اچھے ہوں گے تو وہ لیگ جیت سکتے ہیں، اسلام آباد کا کمبی نیشن کافی اچھا ہے امید ہے کہ اچھا پرفارم کریں گے۔شاداب ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں پی ایس ایل میچز کھیلنے کے لیے بھی پرعزم ہیں اور عوام سے کہتے ہیں کہ وہ جس بھی ٹیم کی سپورٹ کریں لیکن گراؤنڈ ضرور آئیں اور دنیا کو ایک مثبت پیغام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.