صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو اور اسپیشل اسسٹنٹ جاوید نایاب لغاری 22 فروری 2020 کو کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 20 فروری 2020 00:13

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) صوبائی مشیر نثار احمد کھوڑو اور اسپیشل اسسٹنٹ جاوید نایاب لغاری 22 فروری 2020 کو صبح 11بجے سرکٹ ہاس لان حیدرآباد میں کھلی کچہری کا انعقادکر کے عوام کی شکایات سنیں گے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کریں گے، عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات یا مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔