امریکا میں بھارتی لابی بھی مودی سرکار کے خلاف ہو گئی

خطے میں امن کے لیے امریکا مسئلہ کشمیرکا حل چاہتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے: انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین ایمی بیزا کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 19 فروری 2020 23:33

امریکا میں بھارتی لابی بھی مودی سرکار کے خلاف ہو گئی
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 19 فروری 2020) : امریکا میں بھارتی لابی بھی مودی سرکار کے خلاف ہو گئی، تفصیلات کے مطابق انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین ایمی بیزا مودی پر پھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

بیان دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے امریکا مسئلہ کشمیرکا حل چاہتا ہے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نہیں چاہتے کہ بھارت اپنا سیکولر چہرہ مسح کرے، شہریت قانون اور کشمیر کی صورتحال پر تحفظات ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنے تحفظات کا اظہار مودی سرکار کرونگا۔