مافیاز کے پائوں اکھڑ رہے ہیں ،ریاست کی طاقت سے قانون کے کٹہرے میں لائینگے‘ ہمایوں اختر خان
بلاول بھٹو پانچ سال تک عوام کے ووٹوں سے آئی ہوئی حکومت کو گرانے میں بے بس ہی رہیں گے ‘ سینئر مرکزی رہنما
جمعرات 20 فروری 2020 11:30
(جاری ہے)
ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف اداروں کو متحرک کیا گیا ہے ،طلب رسد اور قیمتوں کے حوالے سے باقاعدہ میکنزم بنا رہے ہیں۔
مافیاز کے پائوں اکھڑ رہے ہیں اور ان کی جانب سے آخری حربے کے طور پر مزاحمت جاری ہے لیکن انہیں ریاست کی طاقت سے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے حوالے سے پیشگی اقدامات شروع کر دئیے ہیں اور عوام کو یوٹیلٹی سٹورزاور سستے رمضان بازاروں کے ذریعے ریلیف دینے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کامیابی کی وجہ سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی بے بس ہیں اور ان کے بیانات سے اس کا واضح اظہار ہوتا ہے ۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ اگر اپوزیشن جماعتیں باہر نہ نکلیں تو آئندہ عام انتخابات میں عوام کی نظروں سے گر جائیں گی غلط ہے کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے دونوں جماعتیں پہلے ہی عوام کی نظروں سے گر چکی ہیں اور اب انہیں اپنی سیاسی بقاء کا چیلنج درپیش ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ جہاں ہماری غلطی ہو گی ہم اس کا بر ملا اعتراف کرتے ہوئے اسے درست کرنے کی کوشش کریں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے صرف ریاست مدینہ کی طرز پر نظام کا نعرہ نہیں لگایا بلکہ اس کی جانب عملی پیشرفت جاری ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.