ایران کے تکلیف دہ برتائو پرسعودی عرب ساتھ کھڑے ہیں‘امریکی وزیر خارجہ
ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھا جائیگا جیسا کہ اسکو سفارتکاری سے تنہا کردیا گیا ہے‘ہمیں کوئی جلدی نہیں، دباؤ کی مہم جاری ہے امریکا ایران کے ساتھ کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن تہران کو اس سے پہلے اپنے کردار میں بنیادی تبدیلی لانی چاہیے‘مائیک پوم پیو
جمعرات 20 فروری 2020 11:30
(جاری ہے)
الریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی ڈے پر واشنگٹن میں متعیّن سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر آل سعود ، الریاض میں امریکی سفیر جان ابی زید اور سعودی عرب کے انڈر سیکریٹری برائے پروٹوکول امور عزام بن عبدالکریم القائن نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ خطے کے استحکام کے لیے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے اور انھیں مشترکہ چیلنجز درپیش ہیں۔مائیک پومپیو نے سعودی عرب آمد سے قبل کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی بھی وقت مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن تہران کو اس سے پہلے اپنے کردار میں بنیادی تبدیلی لانی چاہیے۔انھوں نے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل افریقی ملکوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایران نے یورپی اور امریکی شہریوں کو غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا ہوا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھا جائے گا جیسا کہ اس کو سفارت کاری کے ذریعے تنہا کردیا گیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں کوئی جلدی نہیں، دباؤ کی مہم جاری ہے۔یہ صرف اقتصادی دباؤ کی مہم نہیں بلکہ (ایران کو) سفارت کاری کے ذریعے بھی تنہا کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ الریاض میں ہم بہت سا وقت سکیورٹی سے متعلق امور پر گفتگو میں صرف کریں گے، بالخصوص اسلامی جمہوریہ ایران سے درپیش خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا لیکن ہم وسیع تر موضوعات سے متعلق بھی بات چیت کریں گے۔امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے مائیک پومپیوکے استقبال کے موقعے پر کہا کہ امریکا اور سعودی عرب کیدرمیان مضبوط تعاون خطے کے استحکام اور مشترکہ چیلنجز سینمٹںے کے لیے ضروری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.