شوہر نے 21 لاکھ خرچ کرکے نیوزی لینڈ بھیجا، بیوی نے پہنچتے ہی نمبر بلاک کردیا

پڑھنے کے لئے بھیجا تھا ، بیوی نے کسی اور شخص کو پسند کرکے شادی کا فیصلہ کر لیا ۔ متاثرہ شخص

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 20 فروری 2020 12:47

شوہر نے 21 لاکھ خرچ کرکے نیوزی لینڈ بھیجا، بیوی نے پہنچتے ہی نمبر بلاک ..
بھٹنڈا (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20فروری 2020ء ) غیر ملکی کہلانے کی امنگیں ، آج بھی بھارتی ثقافت میں بہت گہری ہیں اور بہت سے لوگ غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن حربہ اختیار کرتے ہیں۔ بیرون ملک جانے کا سب سے عام طریقہ یہ ہے کہ بیرون ملک مقیم مرد یا عورت سے شادی کرلی جائے جس کے ذریعہ سے بیرون ملک کی شہریت حاصل کی جاتی ہے ۔ کچھ واقعات میں مقامی کسی شخص کو شہریت دینے کے لئے شادی کا معاہدہ کرتے ہیں، شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر لی جاتی ہے۔

تاہم اس بار بھارت میں ایک خاتون نے بیرون ملک جانے کے لئے انوکھا حربہ استعمال کیا۔ منفرد واقعہ بھارتی ریاست بھٹنڈا کے گاوٴں مادی میں شوہر نے بیوی کو21 لاکھ روپے خرچ کرکے پڑھائی کے لئے نیوزی لینڈ بھیجا ، بیوی نے پہنچتے ہی شوہر کا نمبر بلا ک دیا۔

(جاری ہے)

  شوہر کی جانب سے شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون ناہینوالہ کی رہائشی ہے۔

داوندرکور کے ساتھ 9 اکتوبر 2017میں شادی ہوئی۔ میرا بھائی پہلے سے نیوزی لینڈ میں موجود تھا ۔ فروری 2019 میں بیوی کو بھی پڑھائی کے لئے بھیج دیا ۔تاہم نیوزی لینڈ پہنچ کر بیوی نے میرا نمبر بلاک کر دیا ۔ شوہر کا کہنا ہئے کہ نیوزی لینڈ میں موجود میرے بھائی نے جب خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو اس نے جھوٹا کیس دائر کرنے کی دھمکی دی اور بتایا کہ مجھے کوئی اور شخص پسند ہے۔ جس سے میں شادی کرنے جا رہی ہوں۔  متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ یہ پلان میرے سسر کا ہے، اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے مفرد کہانی سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، صارفین کے ایک دوسرے کو ٹیگ کرتے رہے۔