ہری پور، افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40 سال مکمل ہونے پر سفارت کاروں کا افغان کیمپوں اور تعلیمی اداروں کا دورہ

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر سفارت کاروں نے افغان کیمپوں اور کھلابٹ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغان مہاجرین کے 40 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد سے آئے ہوئے 26 رکنی وفد نے افغان کمشنر عباس خان کے ہمراہ افغان کیمپ نمبر 15 اور 16 کا دورہ کیا۔ بعد ازان انہوں نے کھلابٹ سیکٹر نمبر تین گورنمنٹ پرائمری سکول اور ووکیشنل سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :