مانسہرہ کے علاقہ چٹی گٹی گاندھیاں میں ہندو برادری کا سالانہ تہوار شیوراتری (آج) ہوگا

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) مانسہرہ کے علاقہ چٹی گٹی گاندھیاں میں ہندو برادری کا سالانہ تہوار شیوراتری (آج) جمعہ کو ہو گا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، شیوراتری تہوار میں شرکت کرنے کیلئے یاتریوں کی بڑی تعداد اندرون ملک سے آئیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مانسہرہ کے علاقہ چٹی گٹی گاندھیاں میں ہندو یاتری ہر سال اپنا سالانہ تہوار شیواتری مناتے ہیں۔ اس موقع پر شیومندر گاندھیاں چٹی گٹی کے پنڈت درشنم لال نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پوجا کی اس تقریبات میں ہندو اقلیت کے صدر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار اور اقلیتوں کے رکن صوبائی اسمبلی وزیر دادہ سمیت اندرون ملک سے اہم شخصیات کی تہوار میں شرکت متوقع ہے۔ درشن لعل نے بتایا کہ تہوار کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کے بعد دعوتی کارز بھی مہمانوں میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔