ڈی آئی جی سپیشل برانچ قاضی جمیل الرحمن کو ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کر دیا گیا

جمعرات 20 فروری 2020 17:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی آئی جی سپیشل برانچ قاضی جمیل الرحمن کو ڈی آئی جی ہزارہ تعینات کر دیا گیا جو اگلے چند دنوں میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ قاضی جمیل الرحمن ڈی پی او ایبٹ آباد بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار صوبہ کے دیانتدار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ثناء الله عباسی نے چند روز قبل ڈی آئی جی ہزارہ ڈاکٹر مظہرالحق کاکا خیل کو تبدیل کر دیا تھا اور ان کی جگہ ڈی پی او ایبٹ آباد جاوید اقبال کو قائم مقام ڈی آئی جی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے ڈی آئی جی ہزارہ کے خالی عہدے پر ڈی آئی جی سپیشل برانچ قاضی جمیل الرحمن کو تعینات کر دیا ہے جو اگلے چند دنوں کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیں گے۔ قاضی جمیل الرحمن ڈی پی او ایبٹ آباد کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :