آئل مل سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کر لی گئی

وزیراعظم کے احکامات کے بعد کوٹری میں ذخیر اندوزوں کے خلاف کاروائی کی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 فروری 2020 13:07

آئل مل سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کر لی گئی
کوٹری (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-21فروری 2020ء) وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ذخیر اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کوٹری میں چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی سی ون شوکت علی اجن نے ہائی ٹیک آئل مل پر چھاپہ مارا۔جس کے دوران فیکٹری کے گودام سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کی گئیں۔

ہائی ٹیک آئل ملز حسیب شیخ ولد حبیب شیخ کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔حبیب شیخ نیب کےمقدمےمیں پلی بارگین کے بعد رہا کیے گئے۔جبکہ حسیب شیخ خیرپورمیرس کے رہائشی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کے بھتیجے بتائے جاتے ہیں۔حسیب شیخ اور منظور وسان مل میں پارٹنر ہیں، ڈپٹی کمشنر نے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل حکومت کی ہدایت پر زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار کر 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی اور ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار زخیرہ کی گئی 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی اور زخیرہ اندوز کو 50000 روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ جبکہ ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا-اسی طرح سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے علاقے ہادی پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جلیس عثمان نے چھاپہ مارکر 220 بوری چینی برآمد کر لی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی غیر اعلانیہ ذخیرہ اندوزی نہ کریں ورنہ ان کا سٹاک بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ذخیرہ اندوز کو30ہزار روپے جرمانہ بھی کیااور سٹاک کو قبضہ میں لے کر عام مارکیٹ میں لے آئے تاکہ چینی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور چینی کے نرخوںکو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ برآمدشدہ چینی کو عام مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوںپر فروخت کیلئے دستیاب کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :