پلاسٹک بیگزکے استعمال پرمکمل پابندی عائد ،

پلاسٹک بیگزمینوفیکچررز کی کیس میں فریق بننے کی استدعا مسترد

جمعہ 21 فروری 2020 14:52

پلاسٹک بیگزکے استعمال پرمکمل پابندی عائد ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) لاہورہائی کورٹ نے پلاسٹک بیگزکے استعمال پرمکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پلاسٹک بیگزمینوفیکچررز کی کیس میں فریق بننے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر پولی تھین بیگ کے استعمال کیخلاف کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے پلاسٹک بیگز مینوفیکچررز کی کیس میں فریق بننے کی استدعا مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ایک ہفتے میں کیس سے متعلق عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے،ایک ہفتے کے بعد کسی ڈیپارٹمنٹل اسٹورپرپلاسٹک بیگزنظرنہیں آنے چاہئیں۔معزز جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈیپارٹمنل اسٹورز خود سے کچھ کیوں نہیں کرتے، کیا ان کو بتانا پڑے گا کہ انہوں نے کیا کرنا ہی امریکہ اور دیگر ملکوں میں بڑی بڑی کمپنیاں خود کو گرین کمپنیوں کی طرف لے جا رہی ہیں جبکہ پلاسٹ بیگ سے ہمارے سمندر ختم ہو رہے ہیں۔جس پر محکمہ ماحولیات کے وکیل نے بتایا کہ بڑے اسٹورز گزشتہ چند سالوں سے پہلے ہی بائیو ڈی گریڈیبل بیگز استعمال کر رہے ہیں جبکہ چھوٹے بیکریز اسٹورز پر پلاسٹک بیگز استعمال کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :