مانسہرہ میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی

جمعہ 21 فروری 2020 16:36

مانسہرہ میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ضلع مانسہرہ میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہوگئی مہم کے دوران 299595بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا .اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ضلع مانسہرہ کی پانچ تحصیلوں میں دو لاکھ نناوے ہزار پانچ سو پچانوے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے اہداف کے حصول میں والدین مذہیی سکالرز اور سول سوسائٹی نے پولیو ورکروں اور سپر وائزورں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور ہماری فیلڈ ٹیموں نے سرد موسم اور مشکل حالات میں گاؤں گاؤں قریہ قریہ جاکر قومی فریضہ کی ادائیگی میں زبردست ہمت اور استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کئے جس پر تمام عملہ اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کی کامیابی پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر نے پولیو عملہ میں انعامی شیلڈ تقسیم کیں اور اپنے خطاب میں دور دراز دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پولیو ورکرز با الخصوص خواتین ورکرز کے قومی جذبے کے تحت فرائض انجام دینے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی ۔