حکومت ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے‘یاسمین راشد

چلڈرن ہسپتال میں پاکستان کے سب سے بڑے کینسریونٹ کے ذریعے معصوم بچوں کومفت ادویات وعلاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے، ہمیں بطورڈاکٹرزمریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداکرنی چاہئیں‘صوبائی وزیر صحت کا تقریب سے خطاب

جمعہ 21 فروری 2020 16:48

حکومت ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب پروفیسریاسمین راشدنے چلڈرن ہسپتال میں پانچویں بین الاقوامی پیڈیٹرک ہیماٹولوجی اونکولوجی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرمسعودصادق، ڈاکٹرطاہرشمسی، ڈاکٹرطارق بھٹہ، پروفیسرعاصم بلگرامی، پروفیسرآغابشیر، پروفیسرنثار، پروفیسرعائشہ، فیکلٹی ممبران، طبی ماہرین وطلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت پروفیسریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہرسال آٹھ ہزاربچے کینسرکے مرض کاشکارہوتے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال میں پاکستان کے سب سے بڑے کینسریونٹ کے ذریعے معصوم بچوں کومفت ادویات وعلاج معالجہ کی سہولت دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن یونیورسٹی بنارہے ہیں۔ بچوں کوموذی بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ اورآگاہی کاہونابہت ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے پربہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ پروفیسریاسمین راشد نے کہاکہ نوجوان ڈاکٹرزکوپوری محنت سے مریضوں کوریلیف دینے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

ڈاکٹرزکے مثبت رویے سے مریض کی آدھی بیماری دورہوجاتی ہے۔ صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پوری دنیامیں علاج معالجہ سے پہلے ڈاکٹرزکے رویے کوڈسکس کیاجاتاہے۔ مریض کے لواحقین کی کونسلنگ کوبہت اہمیت حاصل ہے۔ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔ ہمیں بطورڈاکٹرزمریضوں کیلئے بے پناہ آسانیاں پیداکرنی چاہئیں۔ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں ٹرانسپلانٹیشن جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کانفرنس کے انعقادپرمنتظمین کومبارکباددی۔ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرمسعودصادق نے چلڈرن ہسپتال کواضافی فنڈزدلوانے کیلئے وزیرصحت کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرطاہرشمسی کانام بہترین خدمات سرانجام دینے پرحکومت کوستارہ امتیازکیلئے بھجوایاگیاہے۔