لاڑکانہ،سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کے باعث شہری پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے ادویات خریدنے پر مجبورر

جمعہ 21 فروری 2020 20:12

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کے باعث شہری ہزاروں روپے ادا کرکے پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں، گزشتہ روز سٹی او پی ڈی میں لائے گئے مریضوں کے ورثہ کی جانب سے جب سرکاری اسٹور پر جاکر عملے کو ادویات فراہم کرنے کو کہا جس پر عملے نے مبینہ طور پر انہیں انکار کردیا ادویات فراہم نہ کرنے کے خلاف مریضوں کے ورثہ سید رستم شاہ، امداد شیخ و دیگر نے سرکاری اسٹور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال کو سالانہ کروڑوں روپیوں کی بجٹ فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود ادویات تک موجود نہیں معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹر پرچیاں لکھ پر پرائیوٹ میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے کو کہتے ہیں جبکہ ہمارا تعلق غریب طبقے سے ہے اتنے پیسے نہیں کہ ہزاروں روپے ادا کرکے پرائیوٹ میڈیکل اسٹورز سے ادویات خرید سکیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ادویات فراہم کرکے مریضوں کی زندگی بچالی جائیں۔