سرگودھا،انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو مزید دو دن پولیو قطرے پلانے کی ہدایت کردی گئی

ہفتہ 22 فروری 2020 14:27

سرگودھا،انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو مزید دو دن پولیو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو مزید دو دن پولیو قطرے پلانے کی ہدایت کردی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 17 فروری سے 21 فروری تک جاری پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے مقرر ہدف حاصل نہ ہونے پر سرگودھا سمیت تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران رہ جانیوالے بچوں کو مزید دو دن میں قطرے پلانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو قطروں سے رہ نہ جائے۔ اس سلسلہ میں پولیو مہم کو مزید دو یوم کے لئے بڑھا دیا گیا اور تمام سٹاف کو ہدایات کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :