افغانستان میں دس برسوں میں ایک لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

ہفتہ 22 فروری 2020 14:34

افغانستان میں دس برسوں میں ایک لاکھ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، اقوام ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں افغانستان میں ہلاک اور زخمی ہونے والے عام شہریوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تھی۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کم ہے، جب کہ طالبان، افغان فورسز اور امریکی کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری شورش سے کوئی عام شہری محفوظ نہیں ہے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب طالبان اور امریکی فورسز کی جانب سے ’تشدد میں کمی‘ کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔