ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 22 فروری 2020 16:50

ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ،۔ عاطف یونس ٹی ایس آئی تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم ابرار حسین ولدعبدالغفور سکنہ آئمہ جٹاں جہلم سے510عدد پتنگیں اور6عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

۔ صداقت علی ٹی اے ایس آئی تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم غلام مصطفی ولد محمد سہیل سکنہ سادات کالونی جہلم سے10عدد پتنگیں اور 2عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔صداقت علی ٹی اے ایس آئی تھانہ سول لائن جہلم نے دوران گشت ملزم حسنین احمد ولد شفقات حسین سکنہ ڈہوک عبداللہ جہلم سے7عدد پتنگیں اور 2عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

۔عاطف یونس ٹی ایس آئی تھانہ سٹی جہلم نے دوران گشت ملزم اشفاق حسین ولد شاہد حسین سکنہ مجاہد آباد جہلم سے125عدد پتنگیں اور5عدد کیمیکل ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔ محمد آصف ایس آئی انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 79/20بجرم 392/411ت پ تھانہ دینہ ملزم محمد نقاش ولد محمد سعید سکنہ محلہ بنی رالپنڈی سے پسٹل 30بور اور5 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ارسلان یسیٰن ٹی اے ایس آئی تھانہ دینہ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 79/20بجرم 392/411ت پ تھانہ دینہ ملزم محمد شہباز ولد محمد رفیق سکنہ ڈہوک سیداں رالپنڈی سے پسٹل 30بور اور5 روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔محمدنوشیران اے ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم مدثرشہزاد ولد محمد اسلم سکنہ سروبہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

۔ انصراقبال اے ایس آئی تھانہ لِلہ جہلم نے دوران گشت ملزم صابرحسین ولد غلام یسیٰن سکنہ سروبہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 264گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔جبکہ تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد طفیل اور ہیڈ کانسٹیبل طلعت محمود نے کیٹگری بی کے دو مفرور اشتہاری احمد خان، عنصر بی بی سکنہ سانگلہ کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :