چاغی، دالبندین سے دو افراد اغواء، مقدمہ درج

ہفتہ 22 فروری 2020 19:05

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) چاغی کے علاقے دالبندین سے نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقے کرودک میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جہاں چار گاڑیوں میں سوار مسلح افراد گن پوائنٹ پر نصیر ریکی اور مجید ریکی کو کار گاڑی سے اتار کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔

(جاری ہے)

دالبندین لیویز فورس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :