اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر غم کا اظہار

ہفتہ 22 فروری 2020 21:33

اداکارہ ریما خان کا عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستانی فلم اسٹار ریما خان نے مزاحیہ اداکار عمر شریف کی بیٹی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمر شریف کی بیٹی حیرا کی موت کی المناک خبر سے بہت دلبرداشتہ ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حرا ایک حیرت انگیز روح اور ایک پیاری نوجوان لڑکی تھی۔ اتنی کم عمر میں اس کی موت ناقابل تصور ہے،۔ عمر اور ان کے اہل خانہ کے لئے خدا سے میری دعا ہے کہ وہ ان کو یہ بہت بڑا نقصان برداشت کرنے کے لئے صبر اور طاقت عطا کرے اور خدا اس کی روح کو سلامت رکھے۔

متعلقہ عنوان :