وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا، پرویز خٹک

ہفتہ 22 فروری 2020 22:35

وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا، پرویز ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے تاہم ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی۔ وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا،سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہوجاتی، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کررہے ہیں، تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے کچھ کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج مسائل ہے ،ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔پرویزخٹک نے کہا کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی،اگر ان کے پاس کوئی اچھا راستہ تھا تو عوام ان کو مسترد نہ کرتی، عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہوجاتی، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کررہے ہیں، تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان پر ہمیں اعتماد ہے وہ ملک کو صحیح راستے پر گامزن کرے گی۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اس صوبے کے عوام کی خدمت کرینگے، ہم نے غریب عوام کو مفت علاج فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے۔ پورے صوبے کے عوام کو صحت انصاف کارڈ دینگے۔