پنجاب ہائی وے پٹرول کی سالانہ کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے سی پی او میں اجلاس
ریجنل ایس پیز نے سال 2019میںجرائم و حادثات، آڈٹ، ویلفئیر اور، ڈسپلن کے متعلق رپورٹس پیش کیں صوبائی سرحدوں کے ساتھ ملحقہ اضلاع میں اسمگلنگ کو روکنے کیلئے موثر ناکہ بندی اور پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے‘ظفر اقبال اعوان محکمانہ امور کی انجام دہی میں بد عنوانی کا مظاہر ہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ‘ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی
پیر 24 فروری 2020 18:10
(جاری ہے)
اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد ریجن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ نے ہدایت کی کہ دیگر ریجن بھی اسی طرز پر اپنی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں ۔
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوا ن نے افسران کو ہدایات جاری دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پی ایچ پی کے افسرو اہلکارشاہرات پر مسافروں کی سہولت اور تحفظ کیلئے’’ مددگار فورس -‘‘کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ شہریوں اورپولیس کے درمیان تعاون کی فضا بہتر سے بہتر ہوسکے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پٹرولنگ ٹیمیں پوسٹوں کی بیٹ میں جرائم کی روک تھام کے لیے موثر گشت کریں زیادہ سے زیادہ ناکہ بندی کریں، چیکنگ کریں اور لوگوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اس سے جرائم پیشہ افراد کے حوصلے پست ہوں گے اور لوگو ں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو گا۔شاہرات پر حادثات کی روک تھام کے لیے چالان اور مقدمات کی شرح بڑھائیں لیکن ساتھ یہ بھی احتیاط کریں کے پبلک تنگ نہ ہو نہ ہی کوئی بوگس کاروائی ہو. ہائی ویز پر ڈکیتی کی واردات روکنے کے لیے موثر گشت کریں اور ناکہ بندی کریں۔شاہرات پر پبلک کی حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر کاروائیاں کریں۔صوبائی سرحدوں کے ساتھ ملحقہ اضلاع میں سمگلنگ کو روکنے کے لیے ناکہ بندی اور گشت کو موثر بنائیں۔شجرکاری مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے لہذا پبلک کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔مزید ریجنل ہیڈز کو حکم دیا کہ ڈیوٹی میں غفلت ہر گز برداشت نہ ہو گی۔ پوسٹوں پر نفری کی حاضری یقینی بنائی جائے۔تمام ریجنل ہیڈزاور ضلعی افسر اپنے اپنے علاقہ جات میں سرپرائز وزٹ میں تیزی لائیں ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.